سردار میر اکبر خان کو جھٹکا، سردار اعجاز کھٹانہ پارٹی ٹکٹ کیلئے ڈٹ گئے

باغ(ّ عاصم چغتائی ، کشمیر ڈیجیٹل) مرکزی رہنما امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ شرقی باغ چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کا میں خود امیدوار ہوں۔ٹکٹ مجھے ہی ملے گا کیونکہ مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا۔


چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ حلقہ شرقی باغ کے لیگی کارکنان میرے ساتھ ہیں۔سردار میر اکبر نے ابھی تک ٹکٹ کے لیے درخواست جمع نہیں کروائی۔امید ہے وہ بھی میرا ساتھ دینگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں میں پائی جانیوالی مایوسی کا حل موجود،راجہ فاروق حیدر

چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پاس وقت بہت کم ہے ۔ اگر عوام میں کچھ ڈیلیور نہیں کریں گے تو ان کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔۔

چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے میاں شہبازشریف اور نوازشریف کا موقف سامنے ہے ۔ نوازشریف نے اپنے ویژن پر کبھی سودے بازی نہیں کی اس لئے انہیں وزارت عظمیٰ نہیں مل سکی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے غلطی کی تو فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ایران کا انتباہ جاری

چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ تمام تر پارٹی فیصلے نوازشریف ہی کرسکتے ہیں ۔ پارٹی ٹکٹ کیلئے میں امیدوار ہوں اور سردار میر اکبر خان نے ٹکٹ کیلئے تو ابھی تک کاغذات جمع نہیں کروائے جبکہ میں نے اپنی ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کروادیئے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ سردار میر اکبر خان کیساتھ میرا سیاسی اختلاف رہا ہے اور رہے گا۔ ان کیخلاف کسی مقام پر میراان کےخلاف کوئی بیان سردار میر اکبر کی کسی بات پر میں نے ردعمل کے طور پر کیا تھا ۔

مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کیساتھ تمام سیاسی جماعتوں کا غیر فطری اتحاد تھا جس کی وجہ سے ایکشن کمیٹی سامنے آئی ۔ عوامی حکومت سامنے آتے ہی یقیناً عوامی ایکشن کمیٹی کی عوام کو ئی ضرورت نہیں رہے گی ۔

Scroll to Top