مظفرآباد: سیکریٹریٹ ملازمین نے سپیشل الاونس پر احتجاج کی کال دے دی

مظفرآباد میں سیکریٹریٹ ملازمین نے تین ارب روپے سپیشل الاونس کی ادائیگی کے سلسلے میں مروجہ انکم ٹیکس کی کٹوتی سے بچنے کے لیے احتجاج کی کال دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر سیکریٹریٹ ایمپلائز شریف اعوان نے ٹیکس سے بچنے کے لیے بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں۔ اے جی آفس کے سینیر آفیسران کو دباؤ میں لانے کے لیے ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے شروع کر دیے گئے ہیں۔

تقریباً تین ارب روپے کے بقایاجات ریاستی خزانے سے ادا کیے جانے پر کروڑوں روپے انکم ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع ہوگا، جو اے جی آفس قانونی طور پر خودکار نظام کے تحت وضع کرنے کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا

جبکہ سیکریٹریٹ ملازمین حکومت کے خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے لیے بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں۔ اے جی آفس سے ادائیگیاں SAP سسٹم سے خودکار نظام کے تحت کی جاتی ہیں جہاں سسٹم از خود ٹیکس وضع کرتا ہے، جبکہ سیکریٹریٹ ملازمین کی خواہش ہے کہ ادائیگیاں سسٹم سے ہٹ کر کی جائیں تاکہ ٹیکس سے بچا جا سکے۔

یہی صورتحال بار بار دہرائی جا رہی ہے، اور سیکریٹریٹ ملازمین کی جانب سے ٹیکس سے بچنے کی کوششیں اور اے جی آفس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروانے کی تیاری مکمل

Scroll to Top