آزادکشمیر

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9 ہزار 2 سو روپے کا بڑا اضافہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل نئی فرنچائزز کیلئے 2 خریدار سامنے آگئے

آل پاکستان وآزادکشمیر جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 9200 روپے اضافے سے 464762 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 7888 روپے اضافے سے 398458 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 92 ڈالر اضافے سے 4424 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلوبل لیڈرشپ سمٹ: سید افتخار کاظمی کی عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر پر بڑی آواز بلند

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہواتھا۔مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 2 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مقامی سطح پر 9200 روپے کےاضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 464762 روپےپرپہنچ گیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھائو 7888 روپے بڑھکر 398458 روپے ہوگئے

چاندی کی فی تولہ قیمت 267 روپے بڑھکر 8023 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں 92 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4424 ڈالر پر آگیا۔

Scroll to Top