مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کونسل (الیکشن) ایکٹ 1976ء کی دفعہ 26اے ذیلی دفعہ (1) اور آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء کی دفعہ 78ذیلی دفعہ (4) کی منشا ء کے مطابق ہر ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل اور ممبر آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 30جون سے پہلے کے اپنے اثاثہ جات اور اپنے زیر کفالت بیوی بچوں کی تفصیل اسی سال 31دسمبر سے قبل بمطابق نمونہ اسٹام پیپر پر مرتب کرتے ہو ئے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔
بصورت دیگر ایسے ممبران کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی جن کے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ ہوئی ہے تو ان کے نام بمطابق آزاد جموں وکشمیر کونسل(الیکشن) ایکٹ 1976ء کی دفعہ 26-A ذیلی دفعہ (1)اور آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 78کی ذیلی دفعہ (5) کی منشاء کے مطابق یکم جنوری بذریعہ پریس ریلیز شائع کر دیئے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلوبل لیڈرشپ سمٹ: سید افتخار کاظمی کی عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر پر بڑی آواز بلند
اراکین کی تفصیل بذیل ہے۔
نمبر شمار نام معزز ممبر اسمبلی نام حلقہ
1. چوہدری قاسم مجید ایل اے -2 میر پور -2
2. ظفر اقبال ملک ایل اے -8 کوٹلی -1
3. چوہدری جاوید اقبا ل بڈھانوی ایل اے-9 کوٹلی -2
4. چوہدری محمد اخلاق ایل اے-11کوٹلی -4
5. سردار عتیق احمد خان ایل اے -14 باغ -1
6. ضیاء القمر ایل اے-15 باغ -2
7. راجہ فیصل ممتاز راٹھور ایل اے-17باغ –4(حویلی)
8. سردار عبدالقیوم نیازی ایل اے-18پونچھ وسدھنوتی-1
9. محترمہ شاہدہ صغیر ایل اے-22پونچھ و سدھنوتی -5
10. سردار محمد حسین خان ایل اے-23پونچھ و سدھنوتی -6
11. شاہ غلام قادر ایل اے-25نیلم -1
12. میاں عبدالوحید ایل اے-26نیلم -2
13. سردار محمد جاویدایوب ایل اے-27مظفرآباد -1
14. چوہدری محمد رشید ایل اے-30مظفرآباد -4
15. چوہدری لطیف اکبر ایل اے-31مظفرآباد -5
16. راجہ فاروق حیدر خان ایل اے-32مظفرآباد -6(جہلم ویلی)
17. ریاض احمد ایل اے-34جموں -1
18. چوہدری محمد اسماعیل ایل اے-35 جموں -2
19. حافظ حامد رضا ایل اے-36جموں -3
20. محمد اکمل سرگالہ ایل اے-37جموں -4
21. محمد اکبر چوہدری ایل اے-38جموں -5
22. راجہ محمد صدیق ایل اے-39جموں -6
23. عامر غفار لون ایل اے -40ویلی -1
24. غلام محی الدین دیوان ایل اے -41 ویلی -2
25. محمد عاصم شرید ایل اے-42-ویلی -3
(مخصو ص نشست ہا برائے قانون ساز اسمبلی)
نمبر شمار نام ممبر اسمبلی نشست
1. محمد مظہر سعید علماء مشائخ
2. محمد اقبال اورسیز پاکستانی
(اراکین کشمیر کونسل)
نمبر شمار نام ممبر کشمیر کونسل نشست
1. جناب خواجہ طارق سعید کشمیر کونسل
لہٰذا بتقاضا قانون درج بالا معزز ممبران کے نام آزاد جموں وکشمیر کونسل (الیکشن) ایکٹ 1976ء کی دفعہ 26اےذیلی دفعہ (2) اور آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 78 کی ذیلی دفعہ (5) کے تحت شائع کئے جا رہے ہیں
مورخہ 15جنوری 2026 تک ان ممبران کی جانب سیاثاثہ جات کی تفصیل داخل نہ ہونے کی صورت میں متذکرہ بالا ایکٹ کی دفعہ 26-Aکی ذیلی دفعہ (3) اور دفعہ 78ذیلی دفعہ (6) کے تحت ان کی رُکنیت معطل ہو سکتی ہے جو کہ اثاثہ جات جمع کروانے تک معطل رہے گی۔




