اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام اباد: امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت ایک تسلیم شدہ عالمی حق ہےاس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ دنیا کو یاد دلانا ہوگا کہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام سے حقِ خودارادیت کا وعدہ کر رکھا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:77 سال بعد بھی اقوامِ متحدہ کا وعدہ پورا نہ ہو سکا، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور
ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ان خیالات کا اظہارکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام 5جنوری یوم حق خودارادیت کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر مشتاق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد بھارت کی تحریک آزادی کشمیرکو دبانے کی ہر کوشش اب تک ناکام ہوچکی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خودکشی کادوسرا واقعہ پیش آیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے حقوق کیلئے بلند آواز دبانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور اپنے تشخص پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرینگے
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کی بنگلادیش میں نشریات بند، پس منظر کیا ہے؟
ڈاکٹر مشتاق خان کا کہنا تھا کہ ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں اور نوجوانوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں
کشمیری قیادت بھارتی جیلوں میں بند ہونے کے باوجود آزادی کے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔لہذا ازاد کشمیر حکومت مشیر برائے رائے شماری کا تقرر عمل میں لائے۔
آزادی یا شہادت کے سوا کشمیری قیادت کے پاس کوئی تیسرا آپشن نہیں،انہوں نے بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیر کاز کیلئے متحد ہونا ہوگا۔




