امریکی خاتون

امریکی خاتون نے چھوٹی سی غلطی سے کروڑوں جیت لئے

نیویارک ( کشمیر ڈیجیٹل)امریکی ریاست ایلینوائے کے شہر جانسن سٹی میں رہائش پذیر امریکی خاتون ہولی نے معمولی غلطی کی بدولت کروڑوں روپے جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق ہولی اصل میں ویب سائٹ سے صرف دو ڈالر کا فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں، لیکن غلطی سے 20 ڈالر کا میگنیفیسنٹ ملٹی پلائر ٹکٹ خرید لیا

مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا نیا وار ،چکن اور انڈوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی

امریکی خاتون کو حیرت انگیز طور پر اسی ٹکٹ کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے جیک پاٹ کا فاتح بنا دیا۔

امریکی خاتون نے بتایا کہ وہ فلم دیکھنے کے دوران ٹکٹ خریدنے کیلئے ویب سائٹ پر گئی تھیں اور حادثاتی طور پر زیادہ قیمت والا ٹکٹ خرید لیا

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کو وارفیئر کا سامنا، تانے بانے بھارت اور افغانستان سے مل گئے

ٹکٹ خریدنے کے بعدخاتون کی قسمت جاگ اٹھی ۔خاتون کا کہنا تھا کہ جب اس ٹکٹ کے نتائج دیکھے تو خود بھی یقین نہیں کر پارہی تھیں کہ اتنی بڑی رقم ان کی خوش نصیبی کا حصہ بن گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل دہشت گردی کیس میں عادل راجہ، معید پیرزادہ اور صابر شاکر کو عمر قید کی سزا

ہولی کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ واضح کرتا ہے کہ کبھی کبھار چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی غیر متوقع اور بڑی خوش قسمتی کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف میڈیا بلکہ سماجی حلقوں میں بھی دلچسپی کا موضوع بن گیا، اور ہولی کی کہانی لوگوں کو یہ سبق دیتی ہے کہ زندگی میں اچانک موقع اور قسمت کبھی بھی کسی معمولی لمحے سے وابستہ ہو سکتی ہے۔