بھمبر میں دلخراش واقعہ،ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا

تھانہ سٹی بھمبر کی حدود کس چناتر میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ نے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا ۔مبینہ طور پر دوست کے ساتھ مل کر ماں نے تین معصوم بچوں کو قتل کر کے دفن کر دیا اور دوست کے ساتھ رہنے لگی۔

خاوند کی اطلاع پر پنجاب پولیس نے گزشتہ رات کس چناتر میں ریڈ کر کے خاتون کو دوست سمیت گرفتار کر لیا جن کی نشاندہی پر پولیس نے تینوں معصوم بچوں کی ڈیڈ باڈیاں پولیس نے نالے سے برآمد کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ لڑکی کا قتل دبانے کی کوشش ناکام، خواتین سمیت5 افراد گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق کس چناتر کے رہائشی ملزم بابر کے پنجاب کے ایک علاقے سرائے عالمگیر کی خاتون کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے، مذکورہ خاتون اپنے تین بچوں سمیت کس چناتر آ گئی ۔

پنجاب پولیس کے مطابق ملزم بابر اور خاتون نے باہمی ملی بھگت سے تینوں بچوں کو قتل کر کے زمین میں دفن کر دیا ہے ۔واقعہ کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں درج کیا گیا ہے ۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھمبر سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پنجاب پولیس بھمبر پولیس کے تعاون سے بچوں کی مبینہ طور پر دفن کی گئی لاشیں کس چناتر بھمبر کے پہاڑی علاقوں سے برآمد کر لیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 6 سالہ بچی اور 2 کمسن لڑکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف پانچ کامیاب کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی بنیاد پر مزید پیش رفت متوقع ہے جبکہ ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Scroll to Top