مودی سرکار سچ سے خوفزدہ، کشمیر ڈیجیٹل کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

مودی سرکار ایک بار پھر سچ کے سامنے بے بس نظر آئی ہے۔ حقائق پر مبنی اور بے لاگ صحافت سے خائف بھارتی حکومت نے کشمیر ڈیجیٹل کا آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کروا دیا ہے، جس کی باقاعدہ نوٹیفکیشن ایکس انتظامیہ کی جانب سے موصول ہو چکی ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کی سچائی، دیانتداری اور غیر جانبدار رپورٹنگ کی پالیسی مودی سرکار کو ایک بار پھر ہضم نہ ہو سکی، جس کے نتیجے میں سچ کی آواز کو دبانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے کشمیر ڈیجیٹل کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل بھی کشمیر ڈیجیٹل کا یوٹیوب چینل بھارت میں بلاک کیا جا چکا ہے، کیونکہ یہ پلیٹ فارم کشمیر میں ہونے والی زمینی حقائق اور مظالم کو بے نقاب کر رہا تھا۔ اس کے باوجود کشمیر ڈیجیٹل نے سچ کا سفر نہ روکا ہے اور نہ روکے گا۔

ایکس انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انہیں بھارتی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 69A کے تحت باضابطہ بلاکنگ آرڈر موصول ہوا، جس کے بعد بھارتی قانون کے تحت بھارت میں اس اکاؤنٹ تک رسائی روک دی گئی ہے۔

ایکس انتظامیہ کے مطابق:KashmirDigital1قانونی پابندیوں کی وجہ سے ہم اس معاملے میں اضافی معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ خود بھارت میں ہزاروں کشمیری بھارتی عدالتی ناانصافیوں کا شکار ہیں۔ ایسے میں مظلوم کشمیریوں کی آواز اٹھانا ہی کشمیر ڈیجیٹل کا وہ جرم بن گیا ہے جو مودی سرکار کو برداشت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا بھارتی شہریوں کے جرائم سے پریشان ، سخت وارننگ جاری کردی

Scroll to Top