چند سیکنڈ میں سب کچھ ختم! ہولناک حادثے کی ہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اتر پردیش کے رام پور نینیتال نیشنل ہائی وے پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

یہ خوفناک واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:منیجر ای پی آئی ڈاکٹر سردار منظور احمدحویلی پہنچ گئے، اہم امور پر تفصیلی بریفنگ

پولیس کے مطابق حادثہ گنج کوتوالی کے علاقے میں پہاڑی گیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں بھوسے سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہو کر سڑک پر چلتی مہندرا بولیرو گاڑی پر الٹ گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک پہلے بولیرو کے پیچھے سے ریورس میں آتا ہے اور پھر اچانک الٹ کر پوری گاڑی کو کچل دیتا ہے۔


حادثے میں بولیرو کے ڈرائیور فراست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ان کی لاش ٹرک کے نیچے بری طرح پھنس گئی تھی، جسے کرین اور جے سی بی مشین کی مدد سے کافی دیر بعد نکالا جا سکا۔ بعد ازاں لاش کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی طور پر خدشہ ہے کہ ٹرک یا تو اوورلوڈ تھا یا تیز رفتاری کے باعث موڑ پر بے قابو ہو گیا۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر بی پی ایل میچز ملتوی کر دیے گئے

پولیس اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس حادثے کے بعد ہائی وے پر بہتر نگرانی، واضح سائن بورڈز، رفتار کی حد پر سختی سے عمل اور کمرشل گاڑیوں کے لیے سخت چیکنگ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top