بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)ضلع بھمبر پولیس نے ایس پی بھمبر ندیم عارف کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے سماہنی میں موبائل شاپ چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی سماہنی مہتاب اسلم کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کرکٹر حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے،ویڈیو وائرل
ٹیم میں اے ایس آئی سہیل اورنگزیب، تفتیشی آفیسر شوکت محمود اور کانسٹیبلان شہباز احمد، محمد عمران اور نعیم اعظم شامل تھے۔
پولیس نے ٹاؤن کمیٹی سماہنی میں واقع موبائلزشاپ میں چوری کرنے والے ملزم کاشف حمید عرف کاشی ولد راجہ عبدالحمید ساکن گڑھا بنجاں سماہنی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ موبائل شاپ میں 14 اور 15 نومبر کی درمیانی شب لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نیٹ ورک کارڈز اور نقد رقم چوری کی گئی تھی۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت، 9 رکنی کمیٹی تشکیل
واقعے کے بعد پولیس نے جدید بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا اور ڈیڑھ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد شاطر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لے آئی۔
ملزم کو حوالات میں بند کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
ضلع بھمبر پولیس کی اس مؤثر کارروائی پر عوامی اور سماجی حلقوں نے اطمینان اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔




