اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے تمام موبائل سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لیجنڈ فٹبالر رونالڈو کے پرتعیش ولاز ،ہوش اڑا دینے والی قیمت سامنے آگئی
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی اور شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق سم کے کسی بھی قسم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری اسی شخص پر عائد ہوگی جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حبیب میٹرو بینک میں 60 لاکھ کا جعلی پے آرڈر پاس کروانے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ کالز، پیغامات اور ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی پابندی بھی لازم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر پاکستان کے دفاع اور سلامتی سے جڑا ہوا مسئلہ ہے:سردار عتیق
پی ٹی اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ صارف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سمز صرف اپنے نام پر ہی رجسٹرڈ رکھیں اور غیر قانونی استعمال سے گریز کریں۔
کسی اور کے نام پر سم استعمال کرنا قواعد کے خلاف تصور ہوگا اور اس کے کسی بھی غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔




