مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت آزادکشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضہ جات اور ایک ایک فرد کو ملازمت دیدی۔
معاہدے کے مطابق سات جاں بحق شہریوں کے ایک ایک وارث کو سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا گیا ہےجاں بحق افراد کے ورثاء کو فی کس ایک ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کی گئی ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے مغربی ایشیا میں اپنی اہمیت دوبارہ قائم کر لی، بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘‘ کااعتراف
حکومت کے محکمہ توانائی و آبی وسائل کی جانب سے ان سات شہریوں کے ورثاء کو سرکاری ملازمتوں کے پروانے جاری کیے گئے ہیں جو ایکشن کمیٹی کی حالیہ احتجاجی تحریک میں جاں بحق ہو گئے تھے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی 2 ٹیمیں برائے فروخت،12پارٹیاں سامنے آگئیں
ان ورثاء میں سے پانچ مرد اور دو خواتین کو محکمہ توانائی و آبی وسائل نے سرکاری ملازمت کی پیشکش پر مبنی مکتوبات جاری کردیئے گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ایکشن کمیٹی کی حالیہ احتجاجی تحریک میں جاں بحق ہونیوالے سدھیر اعوان ، اویس رفیق،، چوہدری فرحان اورسید احسن شاہ کے بھائیوں کو محکمہ برقیات میں ملازمت دی گئی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان بتدریج یقینی طور پرمستحکم، عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
معاہدے کے مطابق جاں بحق ہونیوالے محمد فرید ریاست کی بیوہ، حسیب طارق کی ہمشیرہ اور عنصر جاوید بھٹی کے بھائی کو ملازمت دی گئی ہے میرپور میں جاں بحق دو افراد کے ورثاء اور دو زخمیوں کو معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی گئی۔۔
باغ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے ورثاء اور ایک زخمی کو معاوضے کی ادائیگی کی گئی مظفرآباد میں بھی جاں بحق ہونیوالے تین افراد کے ورثاء کو فی کس ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ کی ادائیگی کی گئی۔




