لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کیلئے جاری ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سٹ ٹو اسٹینڈ ٹیسٹ: 30 سیکنڈ میں اپنی صحت اور عمر کا اندازہ لگائیں
پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروائیں۔ یہ بڈرز دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ان ممالک میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ
پریس ریلیز کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان نے بھارت کووہ سبق سکھایا جووہ ہمیشہ یاد رکھے گا،وزیراعظم شہباز شریف
اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان بتدریج یقینی طور پرمستحکم، عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔




