ہٹیاں بالا پریس کلب

پریس کلب ہٹیاں بالا الیکشن، خوشحال خان مغل صدر، مبارک اعوان جنرل سیکرٹری منتخب

ہٹیاں بالا (رپورٹ کشمیر ڈیجیٹل عمر بھٹی راجپوت) ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے انتخابات مکمل جس کے تحت خوشحال خان مغل صدر اور مبارک حسین اعوان جنرل سیکرٹری جبکہ ارشد رشید اعوان سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔

نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن ممبر بورڈ آف گورنراسلم مرزا نے جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :بارش، برفباری سے موسم سرد،ماحول خوشگوار ہوگیا

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے اعلان کے تحت ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سال 2026ء کے انتخابات کے سلسلے میں ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات،ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر خوشحال خان مغل نے کہا کہ وہ پریس کلب کے تمام ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے بلا امتیاز اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔

صحافیوں کو درپیش مسائل حل کیلئے ہر فورم پر مؤثر آواز بلند کی جائے گی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی عمارت کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہوگی جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا کا انڈیا فرسٹ دور ختم، پاکستان کو خارجہ پالیسی میں فوقیت

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پریس کلب کو ایک مضبوط، فعال اور صحافی دوست ادارہ بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دیا جائے گا۔

انتخابات کے نتیجہ میں دیگر نومنتخب عہدیداران میں ارشد رشیداعوان سینئر نائب صدر، اور انصار نقوی نائب صدر نامزد ہوئے۔۔

نو منتخب عہدیداران کو سابق ممبر گورننگ باڈی محمد عارف کشمیری ۔موجودہ ممبر گورنر باڈی. محمد اسلم مرزا سابق سینئر نائب صدر شاہد عزیز کیانی ۔سابق صدر سید عمر کاظمی۔سابق جنرل سیکرٹری سید اسرار ہمدانی سمیت جملہ ممبران نے نئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کرے ۔

Scroll to Top