اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن کو یونین کونسل پاہل سے بڑا جھٹکا قاضی اور اعوان برادری نے پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
شمولیتی تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی تھے۔تقریب میں ممبر ضلع کونسل پاہل ملک اسحاق اعوان۔الطاف مغل کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ماؤتھ واش کا بار بار استعمال بلڈ پریشر پر اثراندازہو سکتا ہے، نئی تحقیق
وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان یونین کونسل پاہل کا مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔
ہم نے اپنے دور اقتدار میں بلا تخیص اور برادری ازم کو بالائے طاق رکھ کر تعمیر و ترقی کے کام کیے ہیں۔اہلیان یونین کونسل پاہل کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سڈنی حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم انکشافات، رپورٹ عدالت میں پیش
انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے ممبر ضلع کونسل ملک اسحاق اعوان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا
مزید یہ بھی پڑھیں:سڈنی حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم انکشافات، رپورٹ عدالت میں پیش
دیوان علی چغتائی کا کہنا تھا کہ ملک اسحاق اعوان نے بحیثیت ممبر ضلع کونسل عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پہ حل کیا اور انہوں نے بلدیاتی فنڈ زمین پر لگائے اور عوام کے دیرینہ مطالبات پورے کیےجس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نئے شامل ہونے والوں میں قاضی بشیر اعوان۔نزیر اعوان ۔خورشید اعوان۔منیر اعوان طفیل اعوان ۔شیراز اعوان۔لالہ اعوان شامل تھے نئے شامل ہونے والوں کو وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے ہار پہنائے اور جماعت میں خوش آمدید کہا۔




