سرسید کالج آف ایجوکیشن کی گولڈ میڈل طالبات کے اعزاز میں تقریب،  شیلڈز تقسیم

کوٹلی (منظر بشیر قریشی سے) سرسید کالج آف ایجوکیشن کوٹلی میں گولڈ میڈل اینڈ اینول سیمینار2025۔سیمینار میں ادارہ کی دو طالبات کوگولڈ میڈل حاصل کرنے پر شیلڈز اور کیش انعام دیا گیا ۔

تقریب میں بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو بھی سرٹیفیکٹس اور شیلڈز دی گئیں ۔تقریب میں نامور ماہرین تعلیم صحافیوں کے علاوہ دیگر مکاتیب فکر کے افراد نے بھی شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سید جمشید بخاری ،منور حسین ہاشمی ڈاکٹر ارشد قریشی خلیل انجم( ر) پرنسپل سردار ذاکر حسین، یونس شاہد، حمزہ علی سید ،۔فرحان ریاض ، چوہدری کریم ، ایم ڈی ادارہ سید فاخر بخاری ،پرنسپل ادارہ اسرار محی الدین قادری ،اسد ہاشمی ،سید یاسر الحسن اور دیگر نے سیمینار سے خطاب کیا ۔

مقررین نے اپنےخطاب میں سر سید کالج کے بانی سید سلطان مقرب کی تعلیمی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سر سید کالج نے تعلیمی میدان میں بھرپور کردار ادا کیا ۔

مقررین نے سید فاخر الحسن بخاری کی خدمات کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔ایم اے انگلش میں عائزہ طارق اور ایم اےایجوکیشن میں گلشن اکرم چوہدری نےگولڈ میڈل حاصل کیا جنہیں شیلڈ سے نوازاگیا تھا ۔ایمڈی سر سید کالج سید فاخر الحسن بخاری نے جملہ مہمانان کو پروگرام میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔
اربوں روپے کا بجٹ ، مریض تڑپنے لگے، آزادکشمیر محکمہ صحت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

Scroll to Top