لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں موٹرسائیکلز کے 747738 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 563207 یونٹس کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
نومبرمیں ملک میں 163007 یونٹس موٹرسائیکلز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جواکتوبرکے 161607یونٹس کے مقابلے میں ایک فیصد اور گزشتہ سال نومبر117340یونٹس کے مقابلے میں 39فیصد زیادہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 15040یونٹس تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14957یونٹس کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر بھارت کا نہ کبھی تھا اور نہ ہوگا:پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی
نومبرمیں 2746یونٹس تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اکتوبر3876یونٹس کے مقابلے میں 29فیصد کم اور گزشتہ سال نومبرکے 3144یونٹس کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے۔




