ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار

نئی دہلی ( کشمیر ڈیجیٹل)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیوکی فارم بھارت کیلئےتشویش کا باعث بن گئی ہے ۔

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے میچ میں بھی انھوں نے سیٹ ہونے کی کوشش میں وکٹ گنوادی ، رواں برس ٹی 20 میں ان کی کار کردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔

سوریا کمار یادیو نے 15 سے کم کی اوسط سے رنز بنائے جبکہ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.41 رہا، ان کے نائب شبمن گل بھی جد وجہد کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اظہر محمود نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جنوبی افریقا سے جاری 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے بعد بھارتی ٹیم کو اتنے ہی میچز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں ۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے سو یا کمار یا د یو اورشبمن گل دونوں کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ان فارم ابھیشک شرما کے کندھوں سے بوجھ کم کرنا ہو گا۔

واضح رہے بھارت کو اگلے سال فروری میں اپنے ملک میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی شریک میزبانی کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم خاتون کا حجاب اتارنے کی کوشش پر او آئی سی نوٹس لے ، راجہ فاروق حیدر

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ بڑا میچ 8 فروری کو کولمبو میں ہوگا جب کہ یہ میچ میگا ایونٹ کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ میگا ایونٹ کے میچز بھارت میں کم از کم پانچ مقامات پر جب کہ سری لنکا کے دو اسٹیڈیم میچوں کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان اور بھارت 2027 تک اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایک دوسرے کے ملکوں میں نہیں کھیلیں گے۔ اس ہائبرڈ ماڈل معاہدے کے باعث فائنل کے لیے دو مقامات تجویز کیے گئے ہیں۔

اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ بڑا مقابلہ کولمبو میں کھیلا جائے گا بصورت دیگر احمد آباد میں ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس میں عالمی درجہ بندی کے تحت بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، امریکا، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کینیڈا، نیدرلینڈ، اٹلی، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان اور متحدہ عرب امارات بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

Scroll to Top