اظہر محمود

اظہر محمود نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)سابق آل راؤنڈر اور کرکٹر اظہر محمود نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اظہر محمود کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاہدہ مارچ 2026 تک تھا، تاہم ٹیسٹ میچ نہ ہونے کے سبب انہوں نے اپنا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اظہر محمود کا پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ مارچ 2026 تک معاہدہ تھا، ٹیسٹ میچ نہ ہونے کی بنا پر اظہر محمود نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔اظہر محمود نے پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریاں ختم کر دی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا حکام کی شہریوں کو مقررہ مدت سے قبل شناختی کارڈ لینے کی ہدایت

انہیں جون 2025 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور اس دوران انہوں نے صرف ایک ٹیسٹ سیریز کی نگرانی کی، جس میں پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز 1-1 سے برابر کی۔

اظہر محمود اپریل 2024 میں پاکستان ٹیم کے تمام فارمیٹس کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، جہاں وہ وائٹ بال ٹیموں میں گیری کرسٹن اور ریڈ بال ٹیم میں جیسن گلیسپی کے ساتھ منسلک تھے۔

اظہر محمود کا کہنا ہے کہ انہیں مخصوص مدت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مقرر کیا گیا تھا، جس دوران انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں اور معاہدے کے اختتام پر ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ اظہر محمود کا پاکستان ٹیم کے ساتھ دوسرا دور تھا؛ اس سے قبل وہ 2016 سے 2019 کے دوران مکی آرتھر کے کوچنگ دور میں بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اور انگلش کاؤنٹی سرے کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اس وقت وہ ILT20 ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بولنگ کوچ ہیں۔

اظہر محمود کی رخصتی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے امکان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل شروع ہوگا، جو 2021 کے بعد ٹیم کے آٹھویں ہیڈ کوچ ہوں گے۔

یہ اظہر محمود کا پاکستان ٹیم کے ساتھ دوسرا دور تھا، اس سے قبل وہ 2016 سے 2019 کے دوران مکی آرتھر کے کوچنگ دور میں بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اظہر محمود اس وقت آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بولنگ کوچ ہیں جب کہ وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اور انگلش کاؤنٹی سرے کے اسسٹنٹ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

اظہر محمود کی رخصتی کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل شروع کیے جانے کا امکان ہے، جو 2021 کے بعد آٹھویں ہیڈ کوچ ہوں گے۔

Scroll to Top