منیلا: فلپائن حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بونڈائی بیچ کے حملہ آور ساجد اکرم اور نوید اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا تھا۔
فلپائن امیگریشن کے ترجمان کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم اور 24 سالہ نوید اکرم نے بھارتی شہریوں کے طور پر یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچا اور دونوں باپ بیٹے 28 نومبر کو فلپائن سے واپس روانہ ہو گئے۔آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کے مقصد کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے پہلے ہی بتایا تھا کہ دونوں حملہ آور گزشتہ ماہ فلپائن گئے تھے اور وہاں فوجی طرز کی تربیت حاصل کی۔
بھارت اور اسرائیل نے پہلے بونڈائی بیچ حملہ آوروں کے حوالے سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا تھا کہ حملہ آور پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ نوید اکرم آسٹریلوی شہری ہے۔نوید اکرم کے دوست نے آسٹریلوی میڈیا کو بتایا کہ نوید اکرم کے والد کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ والدہ اطالوی شہری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی حملہ: پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب،ملزم بھارتی نژاد نکلا
اس سے قبل بھارتی، اسرائیلی اور افغان میڈیا نے ایک اور پاکستانی شہری شیخ نوید کو حملہ آور قرار دیا تھا، جس پر شیخ نوید نے ویڈیو بیان جاری کر کے کہا کہ میں نوید اکرم نہیں ہوں، میں شیخ نوید ہوں اور میرا حملہ آوروںسے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی میڈیا بھی سڈنی حملہ آوروں کی بھارتی شہریت کا ثبوت سامنے لے آیا
فلپائنی حکومت کی تصدیق کے بعد بھارتی پاسپورٹ پر دورے کی حقیقت سامنے آ گئی ہے، جس سے بھارت اور اسرائیل کے جھوٹے پراپیگنڈے بے نقاب ہوئے اور ساجد اکرم و نوید اکرم کا بھارتی ہونا ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سڈنی واقعہ پر بھارتی حکومت سے رابطہ کیا اور حملہ آوروں کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کی گئی۔




