سمندر سے فضا تک، پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

کراچی:پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی: فیلڈ مارشل

فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران انتہائی تیز ی سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا۔ لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ : اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،آئی ایس پی آر

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Scroll to Top