ٹی 20 ورلڈکپ 2026: ٹکٹوں کے خواہشمند شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت کے وقت کا اعلان کردیا۔

ٹکٹس کی فروخت آج (جمعرات) شام 6 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

ٹورنامنٹ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، جس میں 7 فروری سے 8 مارچ تک آٹھ مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان – فیض حمید گٹھ جوڑ فاش، سابق جنرل کی سزا سے سازش بے نقاب

بھارت میں کچھ مقامات پر ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1.11 ڈالر (تقریباً 310 روپے) تک ہوگی جبکہ سری لنکا میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 3.26 ڈالر (تقریباً 915 روپے) تک ہوگی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پر آگئی ہیں، جس کے مطابق یہ میگا ایونٹ آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

کرکٹ کی معتبر ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے میزبان بھارت اور سری لنکا ہوں گے، جبکہ ایونٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔


تفصیلات کے مطابق اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کے میچز بھارت کے کم از کم پانچ مختلف وینیوز اور سری لنکا کے دو مقامات پر شیڈول ہوں گے۔

فائنل کے لیے دو آپشنز سامنے آئے ہیں: احمد آباد (بھارت) یا کولمبو (سری لنکا)، تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اگر پاکستانی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو زیادہ امکانات ہیں کہ فیصلہ کن میچ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

اب تک 15 ٹیموں کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں بھارت، سری لنکا، پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، امریکہ، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈز اور اٹلی شامل ہیں۔

باقی 5 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے ایونٹ میں اپنی جگہ بنائیں گی، جن میں 2 ٹیمیں افریقا سے جبکہ 3 ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسفک ریجن سے آئیں گی۔


ایونٹ کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔ اس کے تحت 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، اور ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔ سپر ایٹ میں بھی ٹیموں کو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی، اور پھر بہترین ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

شائقین کرکٹ اس میگا ایونٹ کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اس بار نہ صرف ٹیموں کی تعداد زیادہ ہے بلکہ بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ میزبانی بھی ایونٹ کو ایک نیا رنگ بخشے گی۔

Scroll to Top