چنگان پاکستان نے خریداروں کیلئے خصوصی ریلیف فراہم کرتے ہوئے السوِن بلیک سیریز کے مختلف ویرینٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رعایتی قیمتیں بینک فنانسنگ اور ڈیلرشپ ریٹیل خریداری، دونوں طریقوں پر لاگو ہوں گی۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر 31 دسمبر 2024 تک مؤثر رہے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، آرمی چیف وفیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
کمپنی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ہر آفر میں دو سال کی پری پیڈ پیریاوڈک مینٹیننس بھی شامل ہے، جس میں انجن آئل، آئل و فیول فلٹرز، اے سی فلٹر، اسپارک پلگز اور شیڈولڈ بریک/کلچ سروسنگ شامل ہیں۔
بینک فنانسنگ کے تحت خصوصی قیمتیں
بینکوں کے ذریعے فنانسنگ پر خریداری کرنے والے صارفین کے لیے نئی قیمتیں یوں ہیں:
Alsvin MT Comfort
اس ماڈل کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 39 لاکھ 89 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ اس کی اصل کی قیمت 41 لاکھ 89 ہزار روپے ہے ۔ اس گاڑی کیلئے 2 سال کی مینٹیننس مفت دی جارہی ہے۔
Alsvin DCT Lumiere
اس ماڈل میں کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی چھوٹ دی جارہی ہے جو جس کے بعد گاڑی 47 لاکھ 49 ہزار روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے۔
Lumiere Black Edition
اس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی کمی کی آفر دی جارہی ہے جس کے بعد صارفین یہ ماڈل 48 لاکھ 49 ہزار روپے میں حاصل کر سکتے ہیں ۔
ریٹیل خریداری پر قیمتوں میں کمی
ڈیلرشپ سے براہِ راست گاڑی خریدنے والوں کے لیے علیحدہ ریٹیل پرائس ریلیف دیا گیا ہے:
Alsvin MT Comfort
السون ایم ٹی کمفرٹ کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 40 لاکھ 39 ہزار روپے پر آ گئی ہے
Alsvin DCT Lumiere
السون ڈی سی ٹی لمیئر پر ایک لاکھ روپے کی بچت کی پیشکش جاری ہے جس کے بعد صارفین یہ گاڑی 47 لاکھ 99 ہزار روپے میں حاصل کر سکتے ہیں ۔
Lumiere Black Edition
لمیئر بلیک ایڈیشن کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی 48 لاکھ 99 لاکھ میں دستیاب ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چنگان پاکستان کی اوشان ایکس 7پر 5 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان
دستیابی اور مدت
کمپنی کے مطابق یہ آفرز بینک پارٹنرشپ اور مخصوص ڈیلرشپ کی دستیابی پر منحصر ہوں گی۔چنگان کی جانب سے السوِن بلیک سیریز کے لیے جاری کردہ نئی قیمتیں سال 2025 کے اختتام تک مؤثر رہیں گی۔
خریداروں کے لیے یہ ایک منفرد موقع ہے کہ وہ کم قیمت اور مفت مینٹیننس کے ساتھ السوِن کے منتخب ماڈلز حاصل کرسکیں۔




