جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

ٹوکیو(کشمیر ڈیجیٹل)جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ہر طرف افراتفری مچ گئی ،3 میٹر بلند سونامی متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:10ہزار شہریوں کیلئے صرف4.19 ہیلتھ پروفیشنلزکی موجودگی کا انکشاف

زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حمزہ میر سیکرٹری جنرل آئی ایس ایف منتخب، ذیشان حیدر کی مبارکباد

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔

پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سالانہ امتحانی فیس میں اضافہ، تعلیمی بورڈ کا شیڈول جاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا، جس کا مرکز شمال مشرقی جاپان کے ساحل سے 44 میل دور، تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا۔

ایکس پر ایک صارف نے کہا: “یہ میں نے اب تک کا سب سے بڑا زلزلہ محسوس کیا ہے۔ پورا گھر لرز رہا ہے۔ اب بھی سب کچھ آہستہ آہستہ ہل رہا ہے… لیکن یہاں سب اچھا ہے، شکر ہے۔ سب کچھ ابھی تک کھڑا ہے۔”

جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر 7.6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ پیر کی سہ پہر (8 دسمبر) کو آنے والے زلزلے نے اوموری ضلع میں سونامی کے آنے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

مقامی رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ ‘سب کچھ ہل رہا تھا’ کیونکہ زلزلے کے جھٹکے جاپان کے مرکزی جزیرے ہونشو میں محسوس کیے گئے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق، اب علاقے کے مکینوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں اور اونچی جگہ پر جائیں۔

Scroll to Top