جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر ذیشان حیدر نے اپنے دوست، خان کے نظریاتی اور فرنٹ لائن کارکن حمزہ میر کو سیکرٹری جنرل انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی بیان میں سید ذیشان حیدر نے کہا کہ حمزہ میر کی کامیابی نہ صرف اُن کی محنت، عزم اور نظریاتی وابستگی کا اعتراف ہے بلکہ یہ پورے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کیلئے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگلی بار جواب اور زیادہ شدید ہوگا: فیلڈ مارشل
ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ حمزہ میر نے ہمیشہ تحریک انصاف کے نظریے، اصولوں اور جدوجہد کو شعور و دانش کے ساتھ نوجوانوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیدائش کے دن بچوں کی رجسٹریشن، نادرا کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
ذیشان حیدر نے امید ظاہر کی کہ بطور سیکرٹری جنرل، حمزہ میر اعتماد، بہتر نظم و نسق، اور فعال کردار کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نہ صرف منظم کریں گے بلکہ انہیں حقیقی سیاسی و سماجی قیادت کی جانب لے جانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پی ایس ایل میچز آزادکشمیر میں کروانے کا اعلان، بھارت میں کھلبلی
سید ذیشان حیدر نے اس عہد کی تجدید کی کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا ہر کارکن اپنے نظریے، جدوجہد اور قیادت کے ساتھ کھڑا ہے، اور نوجوانوں کی یہ نئی قیادت تحریک انصاف کے نظریے کو مزید مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھائے گی۔




