دبئی میں برق رفتار ہائی وے پر گرے اماراتی پرچم کو اٹھانے پر اوورسیز پاکستانی کا چرچا ہونے لگا۔
اوورسیز پاکستانی طاہر امین نے دبئی کی برق رفتار ہائی وے شیخ محمد بن زاید روڈ پر گرے ہوئے اماراتی پرچم کو دیکھا تو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پرچم اُٹھایا اور اس کو عزت اور احترام سے چوما۔
دبئی کی شیخ محمد بن زاید روڈ پر 140کلومیٹر کی رفتار سے گاڑیوں کی رفتار میں پرچم اُٹھانے پر سوشل میڈیا کے صارفین بھی حیران ہیں۔
اماراتی سوشل میڈیا صارفین اس عمل کو سراہا رہے ہیں کہ پاکستانی ہی یہ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایکسائز نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم ڈیجیٹل سہولت متعارف کرادی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر امین نے کہا کہ 18 سال پہلے دبئی آیا تھے، بطور کلینر کام کرتا تھا اور اب بطور منیجر ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ دبئی نے بہت کچھ دیا تو اب بطور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اس ملک اور پرچم کی بھرپور عزت کریں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 12لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور کئی مواقعوں پر متحدہ عرب امارات سےبھرپور محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے مئی 2025 میں ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یہ کارنامہ “ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔
یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور جامعات کے طلبہ، اور 39 مقامات پر موجود افراد نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، مختلف ممالک میں نادرا کاؤنٹرز فعال
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے پاکستان آڈیٹوریم دبئی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اس ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق کی۔
تقریب میں پاکستانی سفیر برائے یو اے ای فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور 250 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تھی۔




