رس گلے ختم ہونے پر شادی میدان جنگ میں تبدیل، ویڈیو وائرل

بہار(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی کے دوران کھانے میں رس گلے کم ہونے پر دلہا اور دلہن کے اہلِ خانہ ایک دوسرے سے لڑے پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی ابتدائی رسومات ادا کرنے کے بعد دلہا اور دلہن منڈپ کی طرف جا رہے تھے کے اس دوران کھانے میں رس گلے کم ہونے پر لڑائی شروع ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

یہ لڑائی اس ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہن کا خاندان بھی مقیم تھا ہوٹل میں لگے سی سی ٹی کیمروں میں لڑائی کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جسے دیکھنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر کانوکیشن،7ہزار سے زائد طلباء کوڈگریاں،51گولڈمیڈل ، 28پی ایچ ڈی سکالرز میں اسناد تقسیم

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن کے خاندان والے ایک دوسرے پر کرسیاں اور برتن پھینک کر مار رہے ہیں، ویڈیو میں اہل خانہ کو گھونسے مارتے اور دھکے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں طویل خشک موسم: دھند، گرد و غبار کا راج

یہ واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا جس کے بعد دلہن کے اہلِ خانہ نے دلہا کے خاندان کے خلاف جہیز کا مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

Scroll to Top