رٹھوعہ ہریام برج پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیا، تقریب کا اہتمام

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)افتتاح کے بعد رٹھوعہ ہریام برج پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیا ۔

ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید اور کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان ودیگر معززین نے رٹھوعہ ہریام برج کا دورہ کیا۔

یاد رہے کہ  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز نو تعمیر شدہ رٹھوعہ ہریام پل کی افتتاحی تقریب کے دوران تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

اس موقع پر منصوبے کی تکمیل اور افتتاح کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں منصوبے کی کامیابی، عوامی سہولت اور علاقے کی ترقی و خوشحالی  کیلئے دعا کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس زرداری ہاوس طلب

ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام برج ایک اہم عوامی منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے میرپور اور گردونواح کے عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اور آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔

یہ منصوبہ علاقے کی ترقی، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی سہولت کے حوالے سے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل پر متعلقہ اداروں اور حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

کمشنر میرپور ڈویژن نے رٹھوعہ ہریام برج منصوبے کی تکمیل پر متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل عوام کیلئے ایک بڑی سہولت ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر کانووکیشن،پوزیشن ہولڈرز، گولڈ میڈلسٹ طلباء میں ڈگریاں تقسیم،ویب سائٹ پر نام شائع

اس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام متعلقہ اداروں اور افسران کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پرسیکرٹری پی پی ایچ شاہد محی الدین قادری، سابق ایڈوائزر وزیراعظم آزاد کشمیر کرنل (ر) محمد معروف، ڈی آئی جی کامران علی، ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی بھی تقریب میں شریک تھے ۔

ایس ایس پی خرم اقبال، صدر ڈسٹرکٹ بار بابر علی خان ایڈووکیٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹررٹھوعہ ہر یام برج چوہدری انعام الحق، اسسٹنٹ کمشنر میاں حسام ساجد، اسسٹنٹ کمشنر تنویر الاسلام، تحصیلدار عمران یوسف، تحصیلدار آصف منیر، کونسلر صاحبان، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔