کھوئیرٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ میں دو روزہ شہدائے وادیٔ بناہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل کھوئی رٹہ سے 16 سے زائد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔
سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات دو دن تک جاری رہیں جس میں کرکٹ میچ رسا کشی، دوڑ اور دیگر کھیل منعقد ہوئے۔
کھوئی رٹہ کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد کھیل کے گراؤنڈ آباد کرنا اور ہسپتالوں کو ویران کرنا بچوں کو شعور دینا اور اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کا اعتماد بحال کرنا بڑی کامیابی ہے : وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
پاک افواج کی جرأتِ بہادری اور معرکۂ حق بنیانِ المرصوص میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین کرتے ہیں میلے میں شریک لوگوں کا اظہارِ خیال آخر میں مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک آرمی کسی بھی قسم کے فتنہ یا انتشار کو برداشت نہیں کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
طلباء کی بہترین نشوونما کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی نہایت اہمیت رکھتی ہیں کھوئی رٹہ میں شہدائے وادیٔ بناہ دو روزہ سپورٹس گالا کا رنگا رنگ میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امیر مقام نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تحفظات سنے ، فوری عملدرآمد کی یقین دہانی
سپورٹس گالا میں علاقے بھر کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ پاک افواج کو معرکۂ حق بنیانِ المرصوص میں شاندار کامیابی پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔




