کوٹلی،ریڈ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سائنس اینڈ ربوٹکس نمائش، شہری جدید ٹیکنالوجی دیکھ کر حیران رہ گئے

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)ریڈ فاؤنڈیشن کوٹلی ریجن کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں سائنس و روبوٹکس نمائش ۔ آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی میدان میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنیوالے ریڈ فاونڈیشن کے 60 سکولوں کے بچوں نے کمال مہارت کیساتھ سائنس و روبوٹکس کے نت نئے ماڈل بنا کر قوم کے دل جیت لئے

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بارکسی تعلیمی ادارے کی جانب ہونیوالی سائنسی نمائش دیکھ کر وکلاء،سیاسی رہنماء،شہری،میڈیاسمیت سینکڑوں شہری دنگ رہ گئے

سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت حسین نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اس پراجیکٹ میں ریڈ فاونڈیشن کی مکمل طور معاونت کرے گی، ہم نے تعلیمی نظام میں جدت لانے کیلئے اپنے طلباء اور طالبات کو کتاب کیساتھ عملی تربیت دینے کابھی فیصلہ کیا ہے

ریڈ فاونڈیشن کے ریجنل ہیڈ مدثر ہاشمی کا کہنا تھا کہ جیسے ایک الیکٹرکل انجینئرڈگری مکمل کرنے بعد اپنے گھر کی بجلی تک ٹھیک نہیں کر سکتا اسکی بنیادی وجہ اسکی عملی تربیت کا نہ ہو نا ہے جس کیلئے ہم نے پہل کردی ہے ۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ بھی تقریب میں  موجود تھے ۔ تقریب میں سیکرٹری تعلیم قاضی عنایت حسین ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیض عالم،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب(ر) شاہنواز بٹ ،ممبر پریس کلب منظر بشیر ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر حبیب الرحمٰن آفاقی ۔ ڈی ای او صاحبان ۔ پروفیسرز ۔ ڈاکٹرز۔ وکلاء ۔ مختلف شعبہ جات کے افسران ۔ معززین شہر ۔ صحافیوں اور ریڈ فاؤنڈیشن کے زمہ داران اور طلباء وطالبات نے ضلع بھر سے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ طلباء وطالبات نے اپنی بنائی ہوئی مصنوعات پیش کیں جنہیں ناظرین نے سراہا۔
وادی لیپہ میں دیودار کی لکڑی سے تعمیر 80 سالہ قدیم شاندار مکان

Scroll to Top