دہلی ہائیکورٹ: کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کو طبی سہولیات دینے کا حکم

نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل)دہلی ہائیکورٹ نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رِٹ پٹیشن نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے کشمیری آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی وکیل اسد بیگ کی جانب سے دائر رِٹ پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،وزیرداخلہ محسن نقوی

عدالت نے حکم دیا کہ یٰسین ملک کی صحت کیلئے تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تاہمدفعہ 268 کے تحت ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

دہلی ہائی کورٹ نے کشمیری آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی وکیل اسد بیگ کی جانب سے دائر رِٹ پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا۔

عدالت نے حکومت اور انتظامیہ کو حکم دیا کہ تمام ضروری طبی سہولیات فراہمی کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے ۔

تاہم دہلی ہائیکورٹ نے حریت رہنما یاسین ملک پر دفعہ 268 کے تحت ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار رکھیں۔

یاد رہے کہ دہلی کی خصوصی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف ) کے چیئر مین محمد یاسین ملک کو فنڈنگ کیس میں تفیش کیلئے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق یاسین ملک کو د ہلی میں خصوصی عدالت کی جانب سے فنڈنگ کیس میں تحویل میں دیئے جانے پر این آئی اے نے یاسین ملک کو کمرہ عدالت نے گرفتار کرکے تہاڑ جیل منتقل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ یاسین ملک جموں کی کوٹ بلوال جیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر حراست تھے۔این آئی اے نے جموں میں خصوصی عدالت سے پروڈکشن ریمانڈ پر گزشتہ روز دہلی منتقل کیا تھا۔

یاسین ملک کی تنظیم جے کے ایل ایف کوہند کی مرکزی حکومت پچھلے ماہ غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

یاسین ملک کو 1989میں مرکزی وزیر داخلہ مفتی سعید کی صاحبزادی ربیعہ مفتی کے اغوا اور1990میں انڈین فضائیہ کے4 اہلکاروں کے ہلاکت کے مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

Scroll to Top