میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل) میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے طلبہ نے امتحانی نظام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تینوں کیمپس کو بند کر دیا ہے۔ طلبہ نے مین گیٹ پر تالے لگا کر انتظامیہ اور ملازمین کو اندر جانے سے روک دیا، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئی ہیں۔
احتجاج کے باعث متعدد امتحانی پیپرز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے طلبہ سے مذاکرات کی کوشش کی، لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے، موجودہ غلطیوں کی تحقیقات کی جائیں اور آئندہ کا واضح شیڈول طلبہ کے سامنے لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکل بکوٹ احتجاج موخر، کوہالہ سے شاہراہ سرینگر ٹریفک کیلئے بحال
حالیہ احتجاج کے بعد کیمپس بدستور بند ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ طلبہ انتظامیہ سے فوری جواب کے منتظر ہیں اور اپنے مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی باہمت بیٹی علینہ اظہر مراکش یوتھ کانگریس میں مظلوموں کی طاقتور آواز بن گئی
طلبہ کی جانب سے یہ اقدام امتحانی نظام میں اصلاحات اور شفافیت کے لیے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان مذاکرات کے باوجود صورتحال ابھی تک کشیدہ ہے، اور یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں مؤثر طور پر روک دی گئی ہیں۔




