ٹریفک مینجمنٹ کا نیا دور،بار بار چالان پر گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور( کشمیر ڈیجیٹل) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں میں ٹریفک مینجمنٹ کا آغاز کردیا۔

سفر محفوظ اور آسان بنانے کیلئے ٹریفک قوانین میں ترامیم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خالی پیٹ پانی پینا جسمانی نظام کو فعال رکھتا ہے،ماہرین صحت

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں باربار چالان ہونے پر گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔

اجلاس میں پنجاب میں ون وےکی خلاف ورزی ختم کرنے کے لئے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے، یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں محفوظ اور منظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی فوری طورپر مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

انڈر ایج ڈرائیونگ
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ پنجاب بھر میں پارکنگ نہ ہونے پر میرج ہال بنانے کی اجازت نہیں ملےگی جبکہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، انڈر ایج ڈرائیونگ پر گاڑی کے مالک کو 6 ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔

بس کی چھت پر سفر کرنے پر پابندی

پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ حکومت پنجاب نےٹریفک پولیس کو کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا،

لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ٹریفک بہتری کیلئے 30 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی قیادت میں ٹریفک کے جدید نظام، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر بھی بریفنگ دی گئی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات بہتر کرنا ہوں گے،

خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا ہوگا، ہر چیز ٹھیک کر دی مگر ٹریفک کا برا حال ہے ٹریفک پولیس کو آخری چانس دے رہی ہوں، نہ کر سکے تو نیا ڈیپارٹمنٹ بنانا پڑے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بےہنگم ٹریفک ریاستی رٹ کمزور ہونے کے مترادف ہے۔

Scroll to Top