رانا قاسم سے صدر ملائیشین مشاورتی کونسل کی ملاقات، مسئلہ کشمیر آسیان فورم پر اٹھانے پر اتفاق

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون سے ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن  کے صدر حاجی محمد عظمی عبدالحمید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کی ملائیشیا پاکستان کا برادر ملک اور بااعتماد دوست ہے، دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دوطرفہ پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ کشمیر جنوبی ایشیا میں فلیش پوائنٹ ہے۔ مسئلہ کشمیر خطے میں سلگہتی ہوئی آگ کی مانند ہے جس کا لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا پر امن اور پائیدار حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ملائیشیا ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتا آیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کا عالمی سطح پر مقدمہ لڑتا رہے گا۔

اس موقع پر صدر حاجی محمد عظمی عبد الحمید نے کہا کہ ملائیشیا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آسیان فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا مشترکہ مذہب اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں بندے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور ملائیشیا کا مشترکہ تعلیمی و تحقیقی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں آباد کشمیری متحد ہوکر بھارتی مظالم بے نقاب، مسئلہ کشمیر حل کیلئے کردار ادا کریں، بیرسٹر سلطان

Scroll to Top