اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سابق بجٹ افسر ذوالفقار علی گرفتار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) لاکھوں روپے کی کرپشن میں ملوث کشمیر انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ (KIM) کے سابق بجٹ آفیسر ذوالفقار علی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (KIM) کی جانب سے ارسال کردہ ریفرنس پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ اینٹی کرپشن کی ہدایت پر محمد بشیر(ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل) نے تحت ضابطہ انکوائری عمل میں لائی۔

دوران انکوائری ملازمین وآفیسران کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ) (KIMسے دریافت کرنے کے علاوہ ریکارڈ کا بھی ملاحظہ کیاگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان اور تاجک فورسز کے درمیان جھڑپیں، 3 چینی شہری ہلاک

ذوالفقار علی بجٹ آفیسرکشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ) نے جعلی و فرضی بلات جن پر آفیسران کے جعلی دستخط ثبت کر کے محکمہ حسابات سے لاکھوں روپے نکلواتے ہوئے خرد برد کئے۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی منظوری کے بعد مذکور کے خلاف قانون کے مطابق FIRدرج کر کے گرفتارکر لیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے

مزید اہلکاران کے ملوث ہونے کی صورت میں اُن کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ادارہ ہذا کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔

کرپٹ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گئے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کیلئے تعاون کر یں

کسی بے ضابطگی /کرپشن وغیرہ کی نسبت ادارہ ہذاکو اطلاع کریں۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنر ل اینٹی کرپشن نے محکمہ جات کے سربراہان کو بھی اگاہ کیا کہ ان کے محکمہ میں اگر کوئی ملازم یا آفیسر کرپشن میں ملوث ہے تو اس کی نسبت ریفرنس محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کریں۔

عوام الناس نے محکمہ اینٹی کرپشن کی اس کارروائی پر تعریف کی ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن ریاستی اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اسی طرح مؤثر کارروائی جاری رکھے گا۔

Scroll to Top