ملتان(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی ٹیم اور فینز کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ اگر رہنے کا مطلب اصولوں سے سمجھوتہ کرنا ہی ہے تو میں ایک ہی انتخاب کرسکتا ہوں اور وہ ہے الوداع
میں اس ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کروں گا بجائے اس کے کہ میں گھٹنوں کے بل اسے چلاؤں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی : ٹی 20ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل شیڈول جاری
علی ترین کا کہناتھا کہ ملتان سلطانز کا حصہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، جنوبی پنجاب کی نمائندگی پر مجھے محبت ہے، یہ وہ چیز ہے جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین فخر کرتے تھے۔
ملتان سلطانز صرف اعدادوشمار سے کہیں زیادہ معنی رکھتی ہے، مالی نقصانات کے باوجود کبھی اس ٹیم کو چھوڑنے کا نہیں سوچا۔
علی ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
انہوں نے فینز اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر سیزن میں وہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کو اس خطے کی محنت اور لگن کے بارے میں بتاتے رہے۔
Ali Tareen’s message for Multan Sultans’ fans. pic.twitter.com/Xl9wgQnw32
— Multan Sultans (@MultanSultans) November 25, 2025
جو بھی اب اس ٹیم کا کنٹرول سنبھالے گا میری سپورٹ اسے حاصل رہے گی کیونکہ یہ ٹیم مالک سے زیادہ شائقین اور جنوبی پنجاب کی ہے ۔
آخر میں علی ترین نے اپنے فینز سے کہا کہ جو بھی اگلے مالک کے طور پر ملتان سلطانز کو سنبھالے، اس کی حمایت کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ قانونی نوٹس پھاڑ دیا تھا۔




