راولپنڈی : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو فتح کےلیے 196رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 195رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کی شروعات کیں تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13 رنز بناکر 29 کے مجموعی سکور پرپویلین روانہ ہو گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈکی سنچری نے کرکٹ آسٹریلیا کو نقصان پہنچایا
اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی ، صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور 132 کے مجموعی سکور پرمیدان بدر ہوئے ۔
دوسری جانب فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74 رنز بناکر 163 کے مجموعی سکور پراپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، یوں پاکستان کی جانب سے زمبابوے کو جیت کیلئے 196رنز کا ہدف دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ٹرائی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز سری لنکا کےخلاف بھی 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20 چھکے،صاحبزادہ فرحان پہلے قومی بیٹر بن گئے



