ایک دن میں دو پیپر نامنظور،میرپورمیں طلباءسڑکوں پر آگئے،چوک شہیداں بند

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل )ایک دن میں دو پیپر نامنظور، ڈیٹ شیٹ نامنظور،میرپور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بی ایس گروپ کے طلباءسڑکوں پر آگئے ، طلبا کا کہنا تھا کہ جو ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے اس کے مطابق ہم سے ایک دن میں دو پیپر لئے جانے ہیں جو کسی صورت درست اقدام نہیں، ہم کسی صورت صبح اور شام پیپر نہیں دے سکتے۔

طلباء وطالبات نے چوک شہیداں کو چاروں اطراف سے بند کردیا اور ڈیٹ شیٹ نامنظور،ایک دن میں دو پیپر نامنظور کے نعرے لگائے،طلبا وطالبات کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے سڑک بند رہے گی اور ہم کسی صورت سڑک نہیں کھولنے دینگے
کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاجی طلبا وطالبات نے کہا کہ جو ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے اس کے مطابق دو پیپر ایک دن آرہے ہیں ہم ایک دن میں دو پیپرنہیں دے سکتے ، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے، کالج پرنسپل کے پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ کنٹرولر کے پاس جائیں وہاں گئے تو انہوں نے کہا کہ ہم پی جی سی کے لڑکوں کو منہ ہی نہیں لگاتے،

طلبا کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ایس ایچ او نے بھی ہمیں دھمکیاں دیں کہ دس منٹ میں سڑک کھلوا لیں گے ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا جارہا ہے    ہمارے دو مطالبات ہیں ایک تو ڈیٹ شیٹ تبدیل کی جائے اورپیپر میں وقفہ رکھا جائے ،دوسرے نمبر پر مسٹ کے بچوں کا جو سمر لگتا ہے وہ ہمارا بھی لگے ۔
مستقبل کے معماروں کا اس طرح سڑکوں پر آنا کسی صورت نیک شگون نہیں ہے، متغلقہ حکام کو اس حوالے سے فوری نوٹس لے کر معاملات حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Scroll to Top