gold rate

آزاد کشمیر میں آج سونا کس بھائو فروخت ہورہاہے؟تازہ ترین قیمتیں جانیں

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کی مرکزی صرافہ مارکیٹ میں آج 14 فروری 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 293,800روپے ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 269,409 روپے ہے دو دن قبل 11 فروری 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 1 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 60 روپے تھی
دو دنوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
پاکستان میں گزشتہ روزفی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد ، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو رہا
عالمی مارکیٹ میں جاری اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ تبدیلیاں ہو رہی ہیں خریداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خریداری سے پہلے مارکیٹ کے موجودہ ریٹس کو مدنظر رکھیں۔
حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث خریداروں نے صرافہ مارکیٹ کا کم رخ کیا بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث لوگوں کے لئے سونا خریدنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

Scroll to Top