جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)جمادی الثانی 1437ھ کے چاند کی رویت بارے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہِ جمادی الثانی 1437ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی یکم جمادی الثانی 1437ھ اب 23 نومبر بروز اتوار ہوگی۔

لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوانِ اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان اوقاف میں جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی ائیر شو: بھارتی دفاعی غرور خاک میں مل گیا ،عالمی سطح پر سبکی کا سامنا

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔اجلاس میں مرکزی و صوبائی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران شریک ہوئے۔چاند دیکھنے کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے

اجلاس میں ملک بھر سے موصول شہادتوں اور موسمی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم صاف تھا مگر کہیں سے شہادت موصول نہ ہوئی۔

مرکزی، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند کی عدم رویت کی تصدیق کی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادکاکہناتھا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،

یکم جمادی الثانی اتوار کو ہو گی،اجلاس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس کے نمائندگان اجلاس سے منسلک رہے، ماہرین ڈاکٹر حسن علی بیگ، شوکت اللہ خان، زین العابدین نے معاونت فراہم کی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور گرد آلود رہا، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، اتفاقِ رائے سے چاند کی عدم رویت کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس کے آخر میں پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور عالمِ اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Scroll to Top