موبائل پر موصول کسی بھی میسجز یاکالز کا ہر گز جواب نہ دیں،سینٹرروبینہ خالد

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے رجسٹرڈ خاندانوں کیلئے بڑا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا کہ وہ موبائل فون پر موصول ہونے والے ایسے ایس ایم ایس یا فون کالز جن میں BISP کی طرف سے رقم آنے اور دیئے گئے نمبر پر رابطہ کرنے یا ذاتی معلومات شیئر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہو تو یہ دھوکہ دہی ہے۔

انتباہ میں کہا گیا کہ ایسے پیغامات کا جواب ہرگز نہ دیں، بی آئی ایس پی کے تمام پیغامات صرف 8171 سے موصول ہوتے ہیں اس کے علاوہ کسی نمبر پر یقین نہ کریں۔

واضح رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلئے رقم کی ادائیگی کا نیا نظام ’سوشل پروٹیکشن والٹس‘ متعارف کروایا جس کا مقصد نظام کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلئے سوشل پروٹیکشن والٹس کا آغازکردیا تاکہ رقم کی ادائیگی کے نظام کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس نظام کے تحت رجسٹرڈ خواتین میں مفت سم (SIM) کارڈز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹ نے کام شروع کردیا

خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی BISP دفتر یا مقررہ کیمپ جائیں جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں ایک مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے ان کا سوشل پروٹیکشن والیٹ فعال کیا جائے گا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ خواتین سم حاصل کرنے کیلئے کسی کو رقم ادا نہ کریں کیونکہ یہ بالکل مفت ہے۔۔

سم پر سوشل پروٹیکشن والٹس صرف BISP کی جانب سے بنایا جائے گا لہٰذا کسی غیر مجاز شخص یا ادارے سے رابطہ نہ کریں۔

چیئرپرسن نے مزید کہا کہ مستقبل میں تمام ادائیگیاں اسی سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی۔

جبکہ ادائیگیوں سے متعلق پیغامات بھی اسی سیم پر موصول ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر! اب سکول صرف 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے

Scroll to Top