دبئی: دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس فضائی کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیجس ایئر شو میں اپنی صلاحیتوں کا آخری مظاہرہ کر رہا تھا کہ دورانِ پرواز اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث طیارہ کریش ہوگیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بھی طیارے میں فنی خرابیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی مسئلہ سامنے آنے کے باوجود طیارہ ایئر شو میں اُڑایا گیا۔ حادثے کے بعد پائلٹ کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں ILR اب اعزاز ہے، حق نہیں : وزیرِ داخلہ شبانہ محمود
انڈین ایکسپریس پر شائع خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرشو میں ایک مظاہرے میں حصہ لینے والا جنگی طیارہ تیجس آج سہ پہر گر کر تباہ ہوا۔
طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر ایک بڑے ہجوم کے سامنے فضائی نمائش کرتے ہوئے گر گیا۔
ہوائی اڈے کے قریب جائے حادثہ سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا جس سے تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو شو دیکھنے کیلیے موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تیجس تباہ ہونے سے قبل پائلٹ نے خوفد کو بحفاظت نکال لیا تھا یا حادثے کا شکار ہوگیا، بھارتی حکام نے تفصیلات جاری نہیں جبکہ ہنگامی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔




