پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی ۔
پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے ، پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد بھی ممکنہ فرنچائزز میں شامل ہیں ۔
پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ممکنہ فرنچائزز میں سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں، صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان ہی نیلامی میں شریک ہوں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت، پی سی بی کی وضاحت
سی اِی او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے ۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں، جس کے لیے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 15 دسمبر ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات کو دنیا کا سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کر نے والا قرار دیا
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل مکمل ہو گیا ۔
پی سی بی نے موجودہ فرنچائزز کو 10 سالہ تجدید کے ساتھ نئے معاہدوں کی باضابطہ پیشکش کر دی اور مقررہ مدت میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ، بورڈ فرنچائزز کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایس این جی پی ایل نے گھریلو صارفین کیلئے سرمائی گیس شیڈول 2025 کا اعلان کر دیا
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے مستقبل کو مستحکم بنانے اور لیگ کی توسیع کے لیے تمام ضروری مراحل تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔




