اسلام آباد: پاکستان نے اپنا مکمل طور پر محفوظ موبائل فون تیار کر لیا۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا فون خاص طور پر سرکاری اہلکاروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےجس کا ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر دونوں پاکستان میں ہی بنائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ ہینڈ سیٹ انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوتابلکہ یہ تیار شدہ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔ اس سے سائبر حملوں کا خطرہ بھی بہت کم ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جدید فیچرز والا سستا ترین موبائل متعارف
ملک میں تیار کردہ اس فون پر تمام ایپلی کیشنز بھی مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں۔ اور یہ ڈیوائس پاکستان کے کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کے سم کارڈز کو سپورٹ کرتی ہے۔
این ٹی سی حکام کے مطابق اس تیار کردہ فون میں کوئی بیک اپ فیچر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کی چوری یا کسی بھی قسم کی سیکیورٹی خلاف ورزی کی صورت میں ڈیٹا نکالنا ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کا استعمال بچوں کی نظر کیلئے نقصان دہ،خطرناک بیماری کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ اس ڈیوائس کے ذریعے رابطے کو نہ تو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ اور نہ ہی انٹرسیپٹ کیا جاسکتا ہے۔ جس سے سرکاری اداروں کے حساس رابطے مکمل طور پر محفوظ رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ سرکاری افسران کے زیراستعمال موبائل فون کی ہیکنگ سے حساس ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ہوتاہے جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے کہ حساس معلومات کسی کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔




