پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت یواین آفیشلز کو فراہم کردیئے، وقار احمد نور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد حکومت کے موسٹ سینئر وزیر و وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بھارت آزادکشمیر کےعلاقوں پونچھ ، باغ ، کوٹلی اور راولاکوٹ کے علاقوں میں آئی ای ڈیز اور ہتھیار سمگل کررہا ہے تاکہ لائن آف کنٹرول پر واقع آبادی کو نشانہ بنایا جا سکے اور عوام کے حوصلے پست کیے جا سکیں

موسٹ سینئر وزیروقار احمد نور کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے بارے میں پاکستان نے یو این آفیشلز کو ثبوت فراہم کردیئے ۔۔ کل ہی بھارت نے دیوا اور باغسر سیکٹر میں سویلین میں خوف ہراس پھیلانے کیلئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا کراس فائرنگ میں پاک فوج کے دو جوان بھی زخمی ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال کارروائیوں نے علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ۔

بھارتی فوج ایسی مکار چالیں چلنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے لیکن اسے پاک فوج سے منہ کی کھاناپڑ رہی ہے لائن آف کنٹرول پر آزاد جموں وکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کیلئے بھارت نے ہمیشہ کوششیں کی ہیں۔

سینئر وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرل کی سول پاپولیشن پر بلااشتعال فائرنگ کے ساتھ آئی ای ڈیز کا بے دریغ استعمال بھی جاری ہے 2016 سے بھارتی فوج کا آئی ڈیز لگانے کا رحجان بڑھتا چلا جارہا ہےاب تک 54 آئی ای ڈیز کے واقعات لائن آف کنٹرول کے اس پار رپورٹ ہوئے ہیں جن میں چکوٹھی ، نیزا پیر ، چیڑی کوٹ ، رکھ چکڑی دیوا، بٹل اور کوٹ کوٹیرہ سرفہرست ہیں ان واقعات میں متعدد بے گناہ شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شواہد کے مطابق باغ ، بٹل اور دیوا،سیالکوٹ کی ورکنگ بائونڈری کے راستے سرحد کے اس پار سے آئی ای ڈیز، بارودی مواد اور منشیات وغیرہ سمگل کی گئی ہیں۔ چار سے 6 فروری2025 کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں آئی ای ڈیز برآمد ۔۔ جبکہ ایک دھماکے میں ایک شہری بھی شہید ہوا

کرنل ریٹارڈ وقار احمد نور نے کہا کہ بھارتی فوج نے ہمیشہ یکطرفہ بیانیہ بنا کر فالس فلیگ آپریشن کر کے پاک فوج پر علاقائی امن خراب کرنے کا الزام لگایا حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اس کی حالیہ مثال بٹل سیکٹر میں آئی ای ڈیز کا واقعہ ہے جو سب کے سامنے عیاں ہے

گزشتہ سالوں میں 800 سے زائد بھارتی فوجی آفیسرز اور جوانوں نے خود کشی کی ۔یہ واضح ثبوت ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بھارتی فوج کے اعصاب پر سوار ہےکشمیریوں کا مقصد آزادی ہے اور پاکستان کے ساتھ الحاق ہے۔۔

انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی 47 ویں قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا ہونا ضروری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کل کی طرح آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام صرف پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گےاقوام عالم کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ علاقے کی سلامتی کے لئے کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہونا ضروری ہے جو کہ در اصل الحاق پاکستان ہے

Scroll to Top