فیصل ممتاز

نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کا سیکرٹریز کو اضافی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تحریکِ آزادیِ کشمیر ہماری پہلی ترجیح ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضافی گاڑی رکھنے والا اپنی سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے گا، فیصل ممتاز راٹھور کا سیکرٹریز کو تمام اضافی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھورکا کہنا ہے کہ آج میرے اوپر بھاری ذمہ داری ہے،ہم سیاسی ورکر ہیں،پارٹی اعتماد پر پورا اتروں گا۔

وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ سفر پھولوں کا نہیں کانٹوں کا ہے،ایکشن کمیٹی حقیقت ہے،اس کو تسلیم کرناہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انوارالحق ،حامی ممبران ،مسلم کانفرنس، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کا بائیکاٹ

عوام کی فلاح اور خدمت کےلیے20رکنی کابینہ تشکیل دیں گے۔عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کریں گے۔

عوامی حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے،آج عوام کی حکومت قائم ہوئی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھل رہےہیں

عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ہمارے وزرا عوام کیلئے ہروقت دستیاب ہوں گے،

سیاسی قیادت کمزور ہوچکی ،ہمارے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے،کوشش ہوگی آنے والے6سے7ماہ عوام کی خدمت کرسکوں۔

مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرتا رہا ہوں،سیکریٹری کو ایک گاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نومنتخب وزیراعظم نے سیکریٹریز کی تعداد 20کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اور سینئر سیکریٹری کی آسامیاں ختم کردی ہیں۔

ڈرائیورز کی آسامی کو گریڈ 5میں اپ گریڈ کیاجائے گا،گریڈ ایک کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ اضافی دی جائےگی۔

Scroll to Top