اسلام آباد: خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جنہوں نے اس فتنے کے طریقہ کار، نوجوانوں کی برین واشنگ اور پاک فوج کے خلاف اکسانے کے منظم منصوبوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
خارجی دہشتگرد نے بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کے خلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔ اس نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواجِ پاکستان کے خلاف اکساتے ہیں۔ ویڈیو بیان میں خارجی دہشتگرد نے بتایا کہ ’’میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: بھارتی عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 42 افراد جاں بحق
خارجی دہشتگرد نے بتایا کہ وہ کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے تین سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔ اس کے مطابق وہ بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملے سمیت مختلف کارروائیوں میں شامل رہا۔ اس نے بتایا کہ فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کرتا ہے۔
بیان کے مطابق کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دھکیلتے ہیں جبکہ خوارجی کمانڈر ان کے ساتھ بداخلاقی بھی کرتے تھے۔ خارجی دہشتگرد نے کہا کہ ان خوارج نے جھوٹ بولا کہ پاک فوج کافر ہے جبکہ حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجدکو انسانیت کیخلاف جرائم پر سزائے موت سنا دی گئی
اس نے کہا کہ جب میں نے انہیں دیکھا تو پتہ چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں۔ ’’میں نے پاک فوج کے جوانوں کو پانچ وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے، میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے‘‘۔
خارجی دہشتگرد نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشتگرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے۔ اس نے کہا کہ ہم ان دہشتگرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مذہب کے نام پر دہشت، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔




