جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب میں وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی گھریلو ملازمین کے قیام کو قانونی بنانے کے لئے دی جانے والی مہلت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے دی گئی نئی مہلت آج سے شروع ہو کر 6 ماہ تک جاری رہے گی۔
مزید مہلت کا مقصدگھریلو ملازمین اور مالکان کو اضافی وقت فراہم کرنا ہے تاکہ غیر حاضر ملازمین کی حالت کو مساند پلیٹ فارم کے ذریعے خودکار طریقے سے درست کر سکیں
جس سے کام کے ماحول میں بہتری اور تمام فریقوں کے حقوق کی ضمانت ممکن ہو سکے۔وزارت نے وضاحت کی ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب میں افرادی قوت کے شعبے کی مسلسل ترقی کی کوششوں کے تحت ہے
یہ معاہداتی تعلقات میں بہتری کی پہل اور لیبر مارکیٹ کے نظم و نسق کے ضمن میں آتا ہے۔اس اقدام کے تحت وہ گھریلو ملازمین جن کے بارے میں غیر حاضری کی رپورٹ درج ہو چکی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سٹاف ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، مالی بحران کے فوری حل کا مطالبہ
یا جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے اور جوغیر ملکی ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں وہ اپنے حالات درست کر کے اپنی خدمات کو نئے مالکان کے ساتھ منتقل کر سکتے ہیں
بشرطیکہ تمام قانونی اقدامات مکمل کئے جائیں۔وزارت کے مطابق یہ تمام کارروائیاں مساند پلیٹ فارم کے ذریعے کی جائیں گی
یہ توسیع صرف ان گھریلو ملازمین پر لاگو ہوتی ہے جو اعلان کے بعد غیر حاضر نہیں ہوئے۔




