بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان میں چند ماہ قبل عوام کے لیے کھولا جانے والا ایک بڑا پل اچانک گر گیا، تاہم حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 758 میٹر طویل ہونگ چی پل (Hongqi Bridge) صوبہ سچوان کے مارکانگ (Maerkang) شہر میں واقع ہے۔ یہ پل چین کے قلب کو تبت سے ملانے والی قومی شاہراہ کا ایک اہم حصہ تھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پل کا ایک حصہ منگل کی دوپہر اچانک منہدم ہوگیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہی پل کے آس پاس کی زمین اور سڑکوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی تھیں۔ پولیس نے ان دراڑوں اور زمین میں حرکات دیکھنے کے بعد پیر کی سہ پہر پل کو احتیاطی طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔ منگل کے روز جب پہاڑی علاقے کی صورتحال مزید بگڑ گئی تو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پل کا ایک حصہ اور اس سے متصل سڑک زمین بوس ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کی ویڈیو لنک پیشی، بھارتی عدالتی نظام پر سوالات اٹھا دیئے، این آئی اے نے نیا حربہ اپنا لیا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہونگ چی پل کی تعمیر رواں سال کے اوائل میں مکمل کی گئی تھی۔ تعمیراتی کمپنی سچوان روڈ اینڈ برج گروپ (Sichuan Road & Bridge Group) نے اس پل کی تکمیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس میں منصوبے کو جدید انفراسٹرکچر کی علامت قرار دیا گیا تھا۔
حادثے کے بعد مقامی حکام نے علاقے میں موجود دیگر پلوں اور شاہراہوں کی ہنگامی بنیادوں پر جانچ شروع کر دی ہے تاکہ مزید کسی حادثے کا خدشہ روکا جا سکے۔ سچوان کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات عام ہیں، تاہم چند ماہ قبل مکمل ہونے والے اس پل کا اچانک گر جانا انجینئرنگ اور حفاظتی معیارات پر سوالات کھڑا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادخودکش حملہ کی مذمت،ملزمان کوکٹہرے میں لایا جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
ماہرین کے مطابق حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ابتدائی شبہ زمین کی غیر مستحکم ساخت اور پہاڑی ڈھلوانوں کی حرکت کو قرار دیا جا رہا ہے۔
Spectacular footage shows a bridge collapse in China
In Sichuan Province, China, the recently opened Hongqi automobile bridge partially collapsed, Reuters reports.
The incident occurred along a national highway connecting central China with Tibet. No casualties have been… pic.twitter.com/bY1JtKNvH6
— NEXTA (@nexta_tv) November 11, 2025




