لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق جسٹس ریٹائر عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔
جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔جسٹس(ر) عظمت سعید براڈشیٹ کمیشن کے بھی سربراہ تھے
حکومتی بے حسی ، منڈہول کی قدیم درسگاہ کھنڈرات میں تبدیل